کریکر حملے میں 2 افراد زخمی

کریکر حملے میں 2 افراد زخمی
کریکر حملے میں 2 افراد زخمی

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں ایک گھر کے قریب کریکر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے ایک گھر کے باہر دھماکہ خیز شے پھینکی ہے جس سے گھر کے قریب کھڑے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ملزمان کا نشانہ یہی دو افراد تھے یا گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : کراچی


loading...