عمران خان کو سیکیورٹی خطرات،نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی

عمران خان کو سیکیورٹی خطرات،نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی
عمران خان کو سیکیورٹی خطرات،نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اتوار کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 پولیس ایڈوائزری کے مطابق عمران خان اپنے آنے جانے کا راستہ مختلف اور روٹ کو خفیہ رکھیں، دوران سفر بلٹ پروف گاڑی اور جیکٹ استعمال کریں اور گاڑی کا سن روف بند رکھیں، چیئرمین تحریک انصاف کو سگنلز، چوک اور چوراہوں پر نہ رکنے اور جلسوں اور کسی بھی دوسری جگہ جاتے ہوئے مقررہ راستے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...