پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں

پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں
پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لئے پیش کردیں ہیں، تمام رینجل ٹیموں کو تین کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اے کیٹگریز کی ٹیم کی قیمت 3کروڑ روپے سے شروع ہوگی، بی کیٹیگری کی کم از کم قیمت 2کروڑ اور سی کیٹیگری کی قیمت 1کروڑ رکھی گئی ہے۔

فروخت کیلئے پیش کی گئی ٹیموں میں لاہور،سیالکوٹ ،کراچی اور فیصل آباد کی ٹیمیں اے کیٹیگری میں شامل ہیں، ٹیم خریدنے والی کمپنی تمام مالی فوائد میں حصہ دار ہوگی، ریجنل ٹیم سلیکشن میں اونر، ریجنل ایسوسی ایشن اور بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

مزید : کھیل