اے این پی نے گورنر پنجاب کے خلاف تحریک التواءلانیکا فیصلہ کر لیا

اے این پی نے گورنر پنجاب کے خلاف تحریک التواءلانیکا فیصلہ کر لیا
اے این پی نے گورنر پنجاب کے خلاف تحریک التواءلانیکا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی نے گورنر پنجاب چودھری غلام سرور کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رہنما سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں گورنر پنجاب کے کردار پر بات کریں گے کیوں کہ چودھری سرور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ا لطاف حسین نے چودھری سرور کی موجودگی میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات کی تھی ، الطاف حسین نے چودھری سرور کو وزیر اعظم بنانے کا بھی کہا، گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے لہذا اس پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مزید : اسلام آباد