چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہورلائنز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا

چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہورلائنز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا
چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہورلائنز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: Umar Akmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے میچ میں لاہور لائنز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا ہے، عمر اکمل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز بنائے۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپننگ بلے باز ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور ابتدائی صرف 12 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے، مجموعی سکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد ناصر جمشید بھی آﺅٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 6 اور 10 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کی تیسری وکٹ 23 کے سکور پر گری جب آغا سلمان صرف 1 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ کپتان محمد حفیظ بھی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ عمر اکمل اور سعد نسیم نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 92 رنز جوڑ کر اچھا مجموعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سعد نسیم نے 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل نے 45 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل -