تھر میں قحط سالی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی نقل مکانی

تھر میں قحط سالی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی نقل مکانی
تھر میں قحط سالی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی نقل مکانی

  



تھر پارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے تھر اور عمر کوٹ ایک بار پھر قحط سالی کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے تھر پارکر اور عمر کوٹ خوراک ، پانی اور چارے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،اس صورتحال میں علاقہ مکین اپنے مویشیوں سمیت نقل مکانی کر رہے ہیں، قحط سالی کی بڑی وجہ بارشوں کی کمی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں قحط کے باعث سینکڑوں بچوں سمیت بہت سے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید : قومی