ہر مغربی خاتون کے پاس ’متبادل‘موجودہوتا ہے،نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف

ہر مغربی خاتون کے پاس ’متبادل‘موجودہوتا ہے،نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف
ہر مغربی خاتون کے پاس ’متبادل‘موجودہوتا ہے،نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) محبت کے تعلقات میں دراڑ آجانا کوئی ناممکن بات نہیں ہے اور اکثر یہ واقعہ دل پر بہت بھاری گزرتا ہے۔ محبوبہ کے چلے جانے سے اکثر مردوں کو غمزدہ ہوکر بھٹکتے دیکھا گیا ہے لیکن کیا خواتین بھی تعلق ختم ہونے کے بعد یونہی بھٹکتی پھرتی ہیں؟
ایک تازہ تحقیق نے دعویٰ کیا ہے کہ اکثر خواتین نے ایک محبت ختم ہونے کی صورت میں دوسری کا بندوبست کررکھا ہوتا ہے اور مغربی معاشرے میں یہ رجحان عام پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 50 فیصد سے زائد خواتین کے ذہن میں ایک دوسرا مرد بھی ہوتا ہے جو موجودہ تعلق ختم ہونے کی صورت میں کام آسکتا ہے۔ یہ مرد عام طور پر وہ شخص ہوتا ہے جو ایک مدت سے اس خاتون کی چاہت میں مبتلا رہا ہے اور خاتون کو یقین ہوتا ہے کہ اگر وہ اسے محبت کی پیشکش کرے تو وہ بھاگا چلا آئے گا۔ یہ مرد سابقہ عاشق یا کوئی دوست یا ساتھ کام کرنے والا بھی ہوسکتا ہے۔ تقریباً 40 فیصد خواتین نے کہا ہے کہ دوسرا شخص موجودہ معاشقے کے دوران ہی سامنے آیا جبکہ 25 فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ ان کے دل میں دوسرے شخص کیلئے بھی اتنی ہی جگہ ہے جتنی کہ موجودہ محبوب کیلئے سات فیصد خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ موجودہ محبوب سے نظر بچا کر دوسرے شخص سے بھی رابطہ رکھتی ہیں تاکہ ایک تعلق ٹوٹنے پر دوسرا تیار ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -