نشئی نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہیرا دو ہزار میں بیچ دیا

نشئی نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہیرا دو ہزار میں بیچ دیا
نشئی نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہیرا دو ہزار میں بیچ دیا

  



لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک نشئی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہیرا چوری کرکے اس کے بدلے 2 ہزار روپے کی چرس خریدلی۔ یہ نشئی مشہور امریکی کمپنی یو پی ایس کیلئے جہازوں سے سامان اتارنے اور لادنے کا کام کرتا تھا۔ ایئرپورٹ کے ایک کارگو ہال میں جہاز کے سامان سے ایک چھوٹا سا ڈبہ غائب کرکے اس نے جیب میں ڈال لیا جس کے متعلق اسے یقین تھا کہ اس میں سے رقم برآمد ہوسکتی ہے۔ اتفاق سے اس میں ایک انتہائی قیمتی ہیرا تھا لیکن نشئی کے سر پر تو نشے کی دھن سوار تھی لہٰذا وہ اسے سیدھا منشیات فروش کے پاس لے کر گیا اور اس سے چند دن کے استعمال کی چرس لے کر ہیرا اس کے حوالے کردیا۔ کمپنی نے چوری کا پتہ چلنے پر تحقیقات کیں تو والٹرموریسن نامی نشئی نے سب کچھ اگل دیا۔ منشیات فروش سے ہیرا برآمد کرلیا گیا جس کے بارے معلوم ہوا کہ اس کی قیمت ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ ہیرا مالک کو پہنچا دیا گیا ہے جبکہ نشئی کو جیل پہنچادیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...