عجیب الخلقت نوکیلے پنجوں والا مینڈک دریافت

عجیب الخلقت نوکیلے پنجوں والا مینڈک دریافت
عجیب الخلقت نوکیلے پنجوں والا مینڈک دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسے عجیب الخلقت مینڈک کا پتہ چلایا ہے جو خطرے کے وقت اپنی ہڈیاں خود ہی توڑ کر انہیں نوکیلے پنجوں کی صورت میں جسم سے باہر لگالیتا ہے تاکہ حملہ آور کو زخمی کرسکے۔ امریکہ کی مشہور ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مینڈک کو ٹرائیکو بیٹریکس رولسٹس کا نام دیا ہے۔ اس مینڈک کے پاﺅں کی جھلی میں باریک ہڈیاں پائی جاتی ہیں۔ جب اس کو خطرہ درپیش ہو تو یہ پیروں کے پٹھوں کو کھینچتا ہے جس سے ہڈیاں باریک حصوں سے ٹوٹ جاتی ہیں اور ان کے نوکیلے حصے جلد کو چیرتے ہوئے پنجوں کی صورت میں باہر آجاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مینڈک یہ حیرت انگیز عمل اپنے دفاع کیلئے سرانجام دیتا ہے اور نوکیلے پنجوں سے حملہ آور کو زخمی کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں اس قسم کے مینڈکوں کو کھایا جاتا ہے اور افریقہ کے گھنے جنگلوں میں شکار لمبے لمبے نیزوں سے ان کا شکار کرتے ہیں تاکہ ان کے نوکیلے پنجوں سے بچ سکیں۔ عام مینڈک کے برعکس ان کے جسم پر بال بھی پائے جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -