امریکی پولیس نے بھوت ڈھونڈ لیا

امریکی پولیس نے بھوت ڈھونڈ لیا
امریکی پولیس نے بھوت ڈھونڈ لیا

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکی شہر ایسپانولا کی پولیس مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے کیمرے لگا کر بیٹھی تھی کہ ان میں بھوت نظر آنا شروع ہوگئے۔ پولیس افسر کارل رومیرو کی ڈیوٹی سرویلنس روم میں تھی جہاں درجنوں کیمروں سے حاصل ہونے والی تصاویر سکرینوں پر نظر آرہی تھی۔ کارل یہ دیکھ کر دم بخود رہ گئی کہ ایک سکرین پر عجیب و غریب قسم کا سایہ حرکت کررہا تھا۔ اسے یہ دیکھ کر مزید حیرانی ہوئی کہ یہ کیمرہ ایسی جگہ لگا تھا جو قریب ہی واقع تھی اور ہائی سکیورٹی زون ہونے کی وجہ سے یہاں کسی بھی شخص کا داخلہ منع تھا۔ کوئی بھی شخص آہنی گیٹ کو کھولے بغیر اس علاقے میں داخل نہیں ہوسکتا تھا اور بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی الارم بھی بج اٹھتے تھے۔ پولیس افسر نے دیکھا کہ نہ گیٹ کھلا نہ الارم بجا لیکن پھر بھی اس جگہ ایک سایہ حرکت کررہا تھا جس کا غیر واضح اور ٹانگیں بھی نظر آرہی تھیں۔ اس واقع کے بعد پولیس خوفزدہ ہوچکی ہے اور افسران رات کے وقت باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں۔ اس علاقے میں ایسے کئی قتل بھی ہوچکے ہیں جن کا معمہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...