بھارتی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں ’ہندی‘ میں تقریر

بھارتی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں ’ہندی‘ میں تقریر
بھارتی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں ’ہندی‘ میں تقریر

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے تمام ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شریک ہیں۔

آج بھارتی وزیراعظم کی تقریر تھی جس میں انہوں نے اپنی قومی زبان ہندی کا انتخاب کیا۔ان کی تقریر کے ساتھ ساتھ انگریزی ترجمہ بھی چل رہا تھا لیکن وہ پورے زور کے ساتھ ہندی میں بولتے رہے۔ان کی یہ تقریر دنیا بھر کے نیوز چینلز نے دکھائی ۔یاد رہے کہ گزشتہ ورز وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بھی اقوام متحدہ سے خطاب کیا تھا لیکن انہوں نے قومی زبان کو نظر انداز کرتے ہوئے انگریزی کا انتخاب کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی