پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ

پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ
پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ
کیپشن: Peshawar_Airport_(retouched)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماشو خیل کے علاقے سے پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 376 پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ ماشوخیل کے علاقے سے نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں فلائٹ اٹینڈنٹ ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -