خواتین کے آنسوﺅں کے مردوں کی قوت باہ پر حیران کن اثرات، جدید تحقیق میں انکشافات

خواتین کے آنسوﺅں کے مردوں کی قوت باہ پر حیران کن اثرات، جدید تحقیق میں ...
خواتین کے آنسوﺅں کے مردوں کی قوت باہ پر حیران کن اثرات، جدید تحقیق میں انکشافات

  



تل ابیب( نیوز ڈیسک) ویسے تو خواتین کی کئی باتیں مردوں کو بہت اچھی یا بری لگتی ہیں اور اس کے صحت پر مختلف اثرات ہوتے ہیں ،اسی طرح خواتین کے جسم سے آنے والی خوشبو بھی مرد کو بہت مسحور کردیتی ہے لیکن اگر آپ کو یہ بتا یا جائے کہ عورت کے آنسو ایک ایسی شے ہے جن سے مرد کی قوت باہ میں کمی پیدا ہوتی ہے تو یقینا آپ آئندہ رونے والی خواتین سے بہت دور بھاگ جائیں گے یا پھر خواتین کو ہرگز نہیں رونے دیں گے۔

تل ابیب کے تحقیقاتی ادارے ویز مین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی تحقیق کے مطابق خواتین کے آنسو مردوں کی قوت باہ کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں۔تحقیق کے انچارج ناﺅم سوبل کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران مردوں کو خواتین کے آنسو اکٹھے کر کے سنگھائے اور پھر دکھائے گئے۔ ’ہمارا خیال تھا کہ خواتین کے آنسو دیکھ کر مرد حضرات بہت زیادہ جذباتی ہو جائیں گے اور ان میں محبت کی حس تیز ہو جائے گی، لیکن اس کے نتائج بالکل بر عکس تھے‘۔

تحقیق کار کے مطابق ان آنسوﺅں کی خوشبو مردوں کے لیے زیادہ اچھی نہ تھی اور وہ جنسی احتلال سے دور ہونے کو ترجیح دینے لگے۔تحقیق کار کا مزید کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مردوں کو روتی خواتین پسند نہیں ہوتیں اور وہ خوش رہنے والی خواتین کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...