معصوم بیٹی کی خواہش پر کروڑوں کی نوکری چھوڑ دی

معصوم بیٹی کی خواہش پر کروڑوں کی نوکری چھوڑ دی
معصوم بیٹی کی خواہش پر کروڑوں کی نوکری چھوڑ دی

  



نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکہ کے مشہور مصری نژاد کھرب پتی محمد الایران نے اپنی کمپنی کی سربراہی سے استعفٰی دے دیا ہے اور اس بڑے فیصلے کی وجہ کیا ہے؟ان کی 10سالہ بیٹی کے22شکووںکی لسٹ۔

یہ مشہور کاروباری شخصیت مالی اور اقتصادی امور کے ماہر ہیں اور وہ AIMCOنامی سرمایہ کاری مینیجمنٹ کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ان کے اچانک استعفٰی کے اعلان نے کاروباری دنیا میں ہلچل مچا دی اور جب اس فیصلے کی وجہ سامنے آئی تو سننے والے مزید حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی سے دانت برش کرنے کے معاملے پر بحث کر رہے تھے کہ وہ اچانک کمرے میں گئی اور ایک 22نکاتی لسٹ نکال لائی۔

بچی نے والد کو ایک ایک کر کے بتایا کہ کیسے وہ اس کے سکول کے پہلے دن ،اس کی سالگرہ، اور دیگر ضروری تقریبات سے کاروباری مصروفیت کی وجہ سے غیر حاضر رہے تھے۔

بچی کی شکایت نے ان کے دل پر گہرا اثر کیا اور انہوں نے فوری استعفٰی کا فیصلہ کر لیا۔

اب وہ بیٹی کو صبح جگاتے ہیں ، اس کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں اور اسے سکول بھی چھوڑنے جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...