سینگوں والے شخص کی عدالت کو دھمکی

سینگوں والے شخص کی عدالت کو دھمکی
سینگوں والے شخص کی عدالت کو دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو(نیوز ڈیسک) امریکہ میں مصنوعی سینگوں والے ایک خطرناک مجرم کو تین افراد کے قتل کے مقدمے میں سزا سنا دی گئی ہے۔ جبکہ اس موقع پر مجرم نے اظہار ندامت کی بجائے ججوں سے کہا کہ اب ان سے جہنم میں ملاقات ہوگی۔ caiusنے اپنے ماتھے میں امپلانٹ کروا کر مصنوعی ابھار بنا رکھے ہیں جو سینگوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس پر تین افراد کے قتل میں مدد دینے کا مقدمہ چلایا جارہا تھا اور اب عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سز ا سنادی ہے۔ چوالیس 58اور 47سالہ شخص کو پٹسفیلڈ کے علاقے سے اغواءکے بعد قریبی بیکٹ کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا عدالت میں ثابت ہوگیا کہ Caiusنے ان تین افراد کے اغواءاور قتل میں مدد فراہم کی تھی۔ مجرم اس سے پہلے بھی ایک نو عمر لڑکے کو قتل کرنے اور اس کا خون پینے کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -