امیر ترین بھارتیو ں کی فہرست جاری

امیر ترین بھارتیو ں کی فہرست جاری
امیر ترین بھارتیو ں کی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اپلائینس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو فربوز میگزین نے بھارت کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست میں سب سے اوپر درج کیا ہے۔ وہ 23.6 بلین ڈالر کے اثاثوں کی ملکیت لے کر بھارت کے امیر لوگوں میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
اس فہرست کی اہم بات یہ ہے کہ ا س میں شامل سو کے سو افراد بلیئنر ہیں۔ 2014ءمیں ان سب کی دولت کا تخمینہ اور مجموعہ 346 بلین ڈالر لگایا گیا جب کہ گزشتہ برس یہ مجموعہ 259 بلین ڈالر تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت کی معیشت تیزی سے نشوونما پارہی ہے وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اس کا شمار چین، امریکہ اور کچھ ایسے یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا جن کی معیشت غیر معمولی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ بھارت کے سو امیر افراد میں سے پہلے دس ٹائی کون اور شوگن کی فہرست اس طرح ہے:
-1 مکیش امبانی                23.6 بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-2 دلیپ شنگھاوی            18بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-3 عظیم پیریم جی            16.4بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-4 پولن جی مستری            15.9بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-5 لکشمی میتل                15.8بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-6 نیدوجابردارز            13.3بلین ڈالر مالیت کے اثاثے

-7 شیویندر                12.5بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-8 گودرج فیملی                11.6بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-9 کمار برملا                9.2بلین ڈالر مالیت کے اثاثے
-10 سنیل سہتل            7.8بلین ڈالر مالیت کے اثاثے

  •