وہ کھانے جو خواتین کو ضرور کھانے چاہئیں

وہ کھانے جو خواتین کو ضرور کھانے چاہئیں
وہ کھانے جو خواتین کو ضرور کھانے چاہئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کام کا ذکر ہوتو مردوں کی طرف دھیان جاتا ہے کہ صبح سے شام تک مصروف عمل رہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ بھی ہے کہ خواتین بھی کوہلو کے بیل کی طرح سارا دن جتی رہتی ہیں۔ گھرداری خود ایک بڑا مشقت طلب کام ہے، لہٰذا انہیں توانا صحتمند رہنے کے لئے تقویت بخش غذاﺅں کا استعمال کرنا چاہیے، اس ضمن میں درج ذیل غذائی اجزاءکا حصول ضروری ہے۔
-1 کیلشیم: خواتین عمر کے ساتھ ساتھ بہت سے طبی مسائل کا شکار ہوتی جاتی ہیں جیسے کمزور ہڈیاں ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ کیلشیم کی کمی ہے۔ صرف بھارت میں سالانہ 30 ملین خواتین اس مسئلے کا شکار ہوتی ہیں۔ اس ضمن میں ڈیری مصنوعات، جوسز، دہی اور دودھ کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔
-2 آئرن: خواتین کو خصوصاً آئرن کی کمی سے خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ آئرن انسانی خلیوں سے آکسیجن لے کر سارے جسم میں تقسیم کرتا ہے اس کی کمی سے جب انسانی اعضا کو آکسیجن نہیں ملتی تو سانس پھولتا ہے اور تھکن کا احساس ہوتا ہے لہٰذا اس کے لئے سبز پتوں والی سبزیاں یعنی پالک وغیرہ کے ساتھ ساتھ گوشت کا استعمال کرنا چاہیے۔
-3 وٹامن ڈی: خواتین میں کیلشیم کی کمی پوری کرنے کے لئے آپ جو بھی خوراک کھائیں اس وقت تک بے کار ہے جب تک اس میں وٹامن ڈی شامل نہ ہو۔ وٹامن ڈی مچھلی میں پائی جاتی ہے اس لئے اپنی خوراک اور غذائی فہرست میں مچھلی کا اضافہ کرلیں۔
-4 فولک ایسڈ: حاملہ خواتین کے لئے فولک ایسڈ بہت ضروری ہوتا ہے، یہ خلیوں کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو نشوونما کا سبب بنتے ہیں۔ اس کی بہتات انڈوں، سرخ گوشت، مچھلی اور اخروٹ میں پائی جاتی ہے۔
-5 پروٹین: یہ بھی ایک تقویت بخشنے والی غذا کا اہم جزو ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کو صحت مند بناتاہے۔ یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھانے میں معاون ہوتا ہے۔ تحقیق یہ کہتی ہے کہ دن میں 45 گرام پروٹین کا استعمال ضروری ہے۔

-6 وٹامن سی: چمکتی جلد اور مضبوط ہڈیوں کے لئے وٹامن سی ضروری ہے اور اس کی اہمیت کا اندازہ یوں لگائیں کہ ان پڑھ لوگوں کو بھی پتہ ہے کہ سنگتروں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے لہٰذا ہفتے میں 3 مرتبہ اورنج جوس لینا ضروری ہے۔
-7 اومیگا 3 فیٹی ایسڈ: دل کو دوروں سے بچانے کیلئے مچھلی کھائیں، اس کے علاوہ اخروٹ اور السی کے پتوں میں 3فیٹی ایسڈ بن پایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -