ذیا بیطس سے بچانے والے کھانے

ذیا بیطس سے بچانے والے کھانے
ذیا بیطس سے بچانے والے کھانے

  



ذیا بیطس ایسی ظالم بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھا جاتی ہے لیکن احتیاط اور خوراک پر سمجھوتہ نہ کرنے سے اس بیماری کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ میڈیکل میں اس بیماری پر جتنی تحقیق ہوئی ہے شاید ہی کسی اور بیماری پر کی گئی ہو۔ وہ لوگ جو اس بیماری کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ مندرجہ ذیل احتیاطی غذائیں کھائیں اور ذیا بیطس سے بچیں۔

-1ہلدی: اگر آپ ذیا بیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو ہلدی کا استعمال شروع کردیں، تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ہلدی کے استعمال کے دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

-2 سٹرابیری: سٹرابیری دیکھنے میں اور طرح کی اور چکھنے میں اور ذائقے کی ہوتی ہے۔ تحقیق نے یہ حیران کن انکشافات کئے ہیں کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم میں پروٹین کی بہتات ہوتی ہے جبکہ یہ کولیسٹرول کر کم کرنے میں یہ بہت ہی مفید پھل ہے۔ ذیا بیطس سے بچنے کے لئے کولیسٹرول اور پروٹین کا مناسب مقدار میں رہنا ضروری ہے۔

-3 پنیر اور دہی: کم فیٹ والا پنیر اور دہی ذیا بیطس کو قابو میں رکھنے کے لئے قدرتی طاقت اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ ان میں پائے جانے والے بیکٹیریا اچھی صحت کے ضامن بنائے گئے ہیں۔

-4 دارچینی: دار چینی کے متعدد فوائد ہوتے ہیں یہ خون میں گلوکوز کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کو گھٹاتی ہے اور انسولین کو برقرار رکھنے میںمدد دیتی ہے۔ آپ اپنے ٹوس پر یا کافی کے کپ میں دار چینی چھڑک کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

-5 سیب: سیب میں پایا جانے والا مرکب انتھوسین بلڈ شوگر کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

-6 پالک: پالک میں نشوونما کے تمام اجزاءشامل ہیں۔ ایک برطانوی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ پالک کے روزانہ استعمال سے 14 فیصد شوگر کنٹرول ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...