جے یو آئی(ف) نے جان اچکزئی کو عہدے سے ہٹا دیا

جے یو آئی(ف) نے جان اچکزئی کو عہدے سے ہٹا دیا
جے یو آئی(ف) نے جان اچکزئی کو عہدے سے ہٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے پارٹی ترجمان جان اچکزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،انہیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نا مناسب بیان بازی پر ہٹایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جان اچکزئی کی جانب سے عمران خان کے متعلق کہا گیا تھا کہ بد تمیزی کئے جانے پر ان پر خود کش حملہ ہو سکتا ہے، یہ جان اچکزئی کی ذاتی رائے تھی، ہماری پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہماری جماعت میں کوئی عسکری ونگ موجود ہے۔ یاد رہے جان اچکزئی نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں عمران خان پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے علاوہ جے یو آئی (ف) کو پاکستان تحریک انصاف کاسب سے بڑا سیاسی حریف سمجھا جاتا ہے اوردونوں قائدین ایک دوسرے کے ناقد ہیں تاہم جان اچکزئی کو عہدے سے ہٹا کر جے یو آئی (ف) نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -