شاہ محمود اور عمران کے خاندان نے سول نافرمانی کرنے سے انکار کر دیا ہے :پر ویز رشید

شاہ محمود اور عمران کے خاندان نے سول نافرمانی کرنے سے انکار کر دیا ہے :پر ویز ...
شاہ محمود اور عمران کے خاندان نے سول نافرمانی کرنے سے انکار کر دیا ہے :پر ویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراطلاعت پر ویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے ڈپٹی چئیر مین شاہ محمو د قریشی نے بھی بل ادا کر کے سول نافرمان کی تحریک ماننے سے انکار کر دیا اور سول نا فرمانی کی تحریک تو ان کے خاندان والوں نے بھی نہیں مانی ان کے بہنوئی حفیظ نے تما م بل ادا کر دیے،تو با قی لو گ سول نا فرمانی پر ان کا ساتھ کیسے دیں ؟ عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنوں "بہادر لیڈر" بچوں کے پیچھے کھڑے ہیں عمران خان کی مذاکراتی ٹیم ساڑھے پانچ نکا ت پر راضی ہو گئے تھی تا ہم انہوں نے اپنی مذاکراتی ٹیم کوخود ہی ویٹو کر دیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ دھرنے والوں پر طاقت کا استعمال نہیں کر نا چاہتے پولیس کو اسلحہ اور گولیا ں نہیں دی گئی تھی اسلا م آبا د میں 17لوگو ں کو لگنے والی گولیاں سر کاری نہیں تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -