سانحہ منیٰ ،شہداءکی مجموعی تعداد میں اضافہ ،پاکستانی شہداءکی تعداد 18ہو گئی

سانحہ منیٰ ،شہداءکی مجموعی تعداد میں اضافہ ،پاکستانی شہداءکی تعداد 18ہو گئی
سانحہ منیٰ ،شہداءکی مجموعی تعداد میں اضافہ ،پاکستانی شہداءکی تعداد 18ہو گئی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ منیٰ میں مجموعی طورپر شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے جس کے بعد شہداءکی تعداد 769ہو گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظو الحق نے کہاہے کہ پاکستانی شہداءکی تعداد 9سے بڑھ کر 18ہو گئی ہے جبکہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہو سکتاہے ۔منظور الحق کا کہناتھا کہ شہید ہونے والوں میں سے زیادہ تر پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ باقیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ منیٰ کے مقام پر بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے باعث 719افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن سعودی وزارت صحت کی جانب سے تعداد میں اضافہ بتایا گیاہے جس کے بعد شہداءکی تعداد 769ہو گئی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines