’میں پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔‘ بھارتی لڑکی کا خط

’میں پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔‘ بھارتی لڑکی کا خط
 ’میں پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہوں لیکن۔۔۔‘ بھارتی لڑکی کا خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات جس طرح اکثر کشیدگی کا شکار رہتے ہیں، شہریوں کا سرحد کے آرپار جانا انتہائی مشکل ہے، پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے ایک دوسرے کے ملک کا ویزہ حاصل کرنا بھی جان جوکھوں کا کام ہے۔ ایسے میں اگرکسی بھارتی لڑکی کو کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہو جائے تو کیسے ممکن ہے کہ وہ ایک ہو سکیں۔ ایسی ہی ایک بھارتی لڑکی نے تھک ہار کر ماہرنفسیات سے مدد مانگ لی ہے۔

اس لڑکی نے ماہرنفسیات سیما ہنگورنی کو خط لکھا، جس میں اس نے کہا ہے کہ ’’میں ایک پاکستانی لڑکے سے محبت کرتی ہوں، میں جب لندن میں پڑھنے گئی تب اسے وہاں ملی تھی، ہم نے دو سال ایک ساتھ انتہائی خوشگوار طریقے سے گزارے۔ آخرکار جب پڑھائی ختم ہو گئی تو ہمیں اپنے اپنے ملک لوٹنا پڑا۔ ہمارے گھر والوں کو بھی ہمارے تعلق کے بارے میں معلوم ہے۔ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ میری اس لڑکے سے شادی ممکن ہی نہیں لیکن میں اس لڑکے کو دل سے نہیں اتار پا رہی۔ آپ مجھے بتائیں کہ کیا میں اس تعلق کو جاری رکھوں یا ترک کر دوں اور اگر ترک کردوں تو کیسے؟‘‘
ڈاکٹر سیما ہنگورنی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’بالکل! کسی ایسے شخص کو چھوڑ دینا بہت مشکل ہے جسے آپ بہت زیادہ پیار کرتے ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ محبت مذہب، ذات اور رنگ کی تفریق نہیں دیکھتی۔ آپ سوچیں کہ اگر آپ کے ماں باپ اس رشتے کے لیے راضی بھی ہو جاتے ہیں تو کیا وہ لڑکا اپنے ماں باپ کو راضی کرنے کی کوشش کرے گا؟ اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ حقیقت پسند بنواور اس رشتے کو ترک کر دو۔ اس لڑکے ساتھ بتائے گئے وقت کی خوشگوار یادوں کے ساتھ خوش رہنے کی کوشش کرو اور اپنی زندگی کو آگے بڑھنے دو۔ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ دونوں میں جذبات کا رشتہ ہے لیکن وقت کے ساتھ تمہیں احساس ہو گا کہ اس تعلق کو ختم کر دینے کا فیصلہ بہتر تھا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -