رانا ٹاﺅن میں رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

رانا ٹاﺅن میں رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
رانا ٹاﺅن میں رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے رانا ٹاﺅن میں رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین چراغ بجھ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رکشہ میں دو خواتین اور بچی سمیت چار افراد سوار تھے کہ رکشہ پھاٹک سے گزرنے لگا تو اچانک سامنے سے ٹرین ا ٓ گئی جس باعث رکشے میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔مقامی ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ جس وقت ٹرین کے آنے کا ٹائم تھا تو پھاٹک پر انتظامیہ کا کوئی بھی بندہ پھاٹک کو بند کرنے کیلئے موجو د نہیں تھا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں