سبحان اللہ! چین میں اسلام کے بارے میں ایسا انکشاف جس نے دنیا کو حیران کردیا

سبحان اللہ! چین میں اسلام کے بارے میں ایسا انکشاف جس نے دنیا کو حیران کردیا
 سبحان اللہ! چین میں اسلام کے بارے میں ایسا انکشاف جس نے دنیا کو حیران کردیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کی جانے والے متعدد تحقیقات اور سروے ظاہر کرچکے ہیں کہ اسلام سب سے زیادہ مقبول اور تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے، اور اب چین میں تیار کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ دنیا بھر کے نوجوانوں، اور خصوصاً چینی نوجوانوں میں بھی سب سے مقبول اور تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔

حالیہ تحقیق رینمن یونیورسٹی آف چائنہ کے تحقیق کاروں نے کی اور اس میں 2013سے2015کے دوران 31علاقوں کے 4,382نوجوانوں کے انٹرویو کئے گئے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ چین کے پانچ بڑے مذاہب‘بدھ مت، ڈاؤازم، کیتھولک عیسائیت، پروٹسٹنٹ عیسائیت اور اسلام میں سے اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس کے ماننے والوں میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسلام کی نئی نسل میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ مسلمان آبادی میں سے 22.4فیصد کی عمر 30سال سے کم ہے، کیتھولک عیسائیت میں نوجوان ماننے والوں کی تعداد 22فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ’’گلوبل ٹائمز‘‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نئی نسل میں اسلام کی مقبولیت کا رجحان بڑھ رہا ہے اور دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی اسلام کو ماننے والوں کی بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی ایشیاء اور یورپ میں اسلام کے ماننے والوں کو سخت مخالفت کا بھی سامنا ہے لیکن اس کے باوجود اسلام کی طرف پڑھے لکھے افراد اور خصوصاً نوجوانوں کا رجحان اس قدر زیادہ ہو رہا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود مغربی تحقیق کاراور میڈیا یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ مستقبل میں پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے بھی دنیا کا سب سے بڑا مذہب اسلام ہی ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس