سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرگئی،ایک شخص جاں بحق ،دو لاپتہ

سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرگئی،ایک شخص جاں بحق ،دو لاپتہ
سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرگئی،ایک شخص جاں بحق ،دو لاپتہ

  

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک )بحرین کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے کہ اچانک بحرین کے قریب کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو لاپتہ ہیں ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق رسالپور سے ہے۔

مزید : سوات