جارجیا میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، پہلے بیٹے کی اپنے نومولود بھائی کیلئے ایسی کوشش کہ جان کر آپ بھی مجبور خاندان کو داد دیں گے

جارجیا میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، پہلے بیٹے کی اپنے نومولود بھائی کیلئے ...
جارجیا میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ، پہلے بیٹے کی اپنے نومولود بھائی کیلئے ایسی کوشش کہ جان کر آپ بھی مجبور خاندان کو داد دیں گے

  

اٹلانٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)جارجیا کے رہائشی خاتون نے ناگزیر وجوہات کے بنا پر اپنے بچے کو گھر میں ہی جنم دیا جس میں خاتون کے 11سالہ بیٹے نے انتہائی سمجھداری اور قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے اپنے نومولود بھائی کی پیدائش کیلئے رسیکیو ہیلپ لائن 911سے مدد طلب کی ۔

تفصیلات کے مطابق کینیارڈا ڈوکس کا کہناہے کہ وہ اور اس کا بیٹا گھر میں اکیلے تھے جب اسے معلوم ہوا کہ بچے کی پیدائش کا وقت ہو گیاہے ،خاتون نے کہا کہ میں چیخ رہی تھی جس وقت میرا بیٹا کمرے میں آیا اور اس نے پوچھا آپ ٹھیک ،تب میں نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں ،اس وقت پچے کی پیدائش ہو رہی تھی ۔11سالہ جیمز کا کہناتھا کہ اس نے فوراً وقت کو ذائع کیے بغیر ہی 911پر کال کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کی جس کے بعدانہوں نے مجھے ہدایت دیں  اور میں ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچے کو تولیے میں لپیٹ دیا ۔جمیز کے والد کا کہناہے کہ مجھے آج فخر ہے اور میرے پا س اس سب کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں ۔جمیز کا کہناتھا کہ اس نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھے لیکن اب وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس