این اے 154ضمنی انتخاب ،ن لیگ کے دواہم رہنماﺅں کا جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ

این اے 154ضمنی انتخاب ،ن لیگ کے دواہم رہنماﺅں کا جہانگیر ترین کی حمایت کا ...
این اے 154ضمنی انتخاب ،ن لیگ کے دواہم رہنماﺅں کا جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ

  

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 154کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے دو اہم رہنماﺅں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے او روہ اس حوالے سے آج شام 5بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اختر خان کانجو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154سے 4بار رکن منتخب ہو چکے ہیں اور پی پی 207سے منتخب سابق ایم پی اے زوار وڑائچ بھی این اے 155کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔

واضح رہے کہ صدیق بلوچ حلقہ این اے 154 میں آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی لیکن پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ان کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹریبونل نے این 154کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سنایا تھا اور صدیق بلوچ کو ڈگری جعلی ہونے پر تاحیات نا اہل قرار دے دیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں