مصر‘ سیناءمیں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،داعش نے ذمے داری قبول کر لی

مصر‘ سیناءمیں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،داعش نے ذمے داری قبول کر لی
مصر‘ سیناءمیں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،داعش نے ذمے داری قبول کر لی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیناءمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں،داعش سے وابستہ گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی سیناءمیں پولیس کی گاڑیوں کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔مصر میں داعش سے وابستہ گروپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دولت ِ اسلامیہ کے جنگجوو¿ں نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت بم حملہ کیا جب وہ یک چیک پوائنٹ قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

واضح رہے جزیرہ نما سیناءمیں جنگجوو¿ں نے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جولائی 2013ءمیں برطرفی کے بعد سے سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں اب تک متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں داعش جنگجوﺅں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی