انور علی فٹنس مسائل سے دوچار،عامر یامین زمبابوے کیخلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے

انور علی فٹنس مسائل سے دوچار،عامر یامین زمبابوے کیخلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ بن ...
انور علی فٹنس مسائل سے دوچار،عامر یامین زمبابوے کیخلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے

  

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)عامر یامین کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے طلب کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ انور علی فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے جس کے باعث عامر یامین انور علی کی جگہ قومی ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر یامین پہلے ہی ٹی 20سکواڈ کا حصہ ہیں اور زمبابوے ہی میں موجود ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے۔انورعلی کاان فٹ ہونا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑ ادھچکاہے کیونکہ آخری انٹرنیشنل میچ میں انورعلی ہی مین آف دی میچ قرارپائے تھے اوران کی طرف سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جارہی تھی۔

مزید : کھیل