پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 13سکور سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 13سکور سے شکست دے دی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 13سکور سے شکست دے دی

  

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 13سکور سے شکست دے کر سریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا ہے

گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 136رنز جوڑنے میں کامیاب ہوسکی اور یوں زمبابوے کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستانی باولرز نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےکیزمبابوے ٹیم کو مقررہ 20اوورز میں 123سکورپر نو آﺅٹ کیے ۔

اس سے پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس کو پہلی وکٹ اس گنوانا پڑی جب اوپنر احمد شہزاد 17رنز بنا کر مجموعی طورپر 21 رنز پر چی بابا کا نشانہ بن گئے۔ احمد شہزاد کے بعد مختار احمد بھی نہ چل سکے اور مجموعی سکور میں محض چار رنز کے اضافے کے بعد چارانفرادی سکور کیساتھ چی بابا کی گیند پر مساکدزا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود بھی چھ رنز بنا کر مجموعی طورپر انتیس رنز پر چلتے بنے۔گرین شرٹس کو چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب عمرا کمل مجموعی طورپر 71 رنز پر 11.2اوورز میں 14رنز بنا کر واپس چلتے بنے۔ پاکستان کو پانچویں وکٹ اس وقت گنوانا پڑی جب مجموعی طورپر 87 رنز پر 14.2اوورزمیں 35رنز بنا کر شعیب ملک ولیمز کا نشانہ بن گئے۔ پاکستان کو چھٹی وکٹ 133رنز پرگنوانا پڑی جب عماد وسیم 19 رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر اورائن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ گرین شرٹس کا آخری کھلاڑی اس وقت ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا جب 136رنز پر کپتان شاہد آفریدی 2 رنز بنا کر روایتی شاٹ کھیلتے ہوئے پنیاگارا کی گیند پر چی بابا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 32بالوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

جواب میں زمبابوے مقررہ 20اوورز میں 137رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں آئی تو پاکستانی باﺅلرز نے بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا فتح کو یقینی بنا یا ۔زمبابوے مقررہ20اوورز میں 123 رنز بنا سکی۔زمبابوے کے مسکازا 25گیندوں پر25رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔سی جے چھیبا بغیر کوئی سکور بنائے عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئےے۔سی آر وائن 14گیندوں پر 11رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔سکندر رضا 10گیندوں پر13رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔سی ایس ولیمز11گیندوں پر 14رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہو ئے ۔متمبامی 9گیندوں پر صرف 9رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو گئے۔ اے جی کریمر بغیر کسی رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر شاہد آفرید ی کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹے۔ایل ایم جونگوے 6 گیندوں پر2رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔زمبابوے کے کپتان چگم بورا 28گیندوں پر رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔اس طرح زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنا سکی ۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کپتان شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ وکٹ دیکھ کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا، ٹی 20ورلڈکپ سے پہلے تجربات کرناچاہتے ہیں ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیناچاہتے ہیں ، کوشش کریں گے کہ 160سے 170رنز کا ٹارگٹ دیاجائے۔

یادرہے کہ عمران جونیئر پہلا انٹرنیشنل ٹی 20میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں