زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کے لئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے :عامر سہیل

زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کے لئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے :عامر سہیل
زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کے لئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے :عامر سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹرعامر سہیل نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کے لئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی کافی تعداد میں ہیں اور ہرارے کی پچ چونکہ بیٹنگ پچ ہے اس لئے شاہد آفریدی کی جانب سے خواہش کیا گیا 170رنز کا ہدف زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اچھی ہے ،زمبابوے کی باﺅلنگ اتنی مضبوط نہیں، بڑے سکور کی توقع ہے ۔ عامر سہیل نے کہاکہ ہرارے میں ہونے والی آخری سیریز میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اچھی رہی ، یہ بیٹنگ پچ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو آزمایا جانا چاہیے اس سے باصلاحیت کرکٹر سامنے آئینگے۔

مزید :

کھیل -