ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افرادگرفتار،سندھ بھر سے 18ہزار سے زائد کھالیں ضبط

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افرادگرفتار،سندھ بھر سے 18ہزار سے زائد کھالیں ...
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افرادگرفتار،سندھ بھر سے 18ہزار سے زائد کھالیں ضبط

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افرادکوگرفتاراور 18ہزار سے زائد کھالیں ضبط کر لیں۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ نے بتایا ہے کہ کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افرادکوگرفتارکیا گیا ہے جبکہ 288افراد کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان رینجرزنے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور اہلسنت و الجماعت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ،سندھ بھر سے 18ہزار 307کھالیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفصیلی رپوٹ وفاق اورسندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں