فیفا نے فیصل صالح حیات کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدارت تسلیم کر لی ،دو سال میں انتخابات کرانیکی ہدایت
زیورخ (مانیٹرنگ ڈیسک )فیفا نے فیصل صالح حیات کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدارت کو تسلیم کر لیا اور پی ایف ایف کو دو سال میں انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے فیفا کے فیصلے کی کاپی حاصل کر لی ہے ، فیصلہ زیورخ میں فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔یادر ہے کہ عدالت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو دو دھڑوں میں تقسیم ہونے پر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا تھا۔