پاکستان سپر لیگ کا فارمیٹ آسان ہے ،پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں :وسیم اکرم

پاکستان سپر لیگ کا فارمیٹ آسان ہے ،پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں ...
پاکستان سپر لیگ کا فارمیٹ آسان ہے ،پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں :وسیم اکرم

  

لاہور(مانیٹرنگ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر اور کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فارمیٹ آسان ہے پہلی بار اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں ، پاکستان سپر لیگ فروری میں ہو گی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دی سپورٹس شو “میں گفتگوکرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سپر لیگ کے قریب آتے ہی مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آجائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر لیگ سے کھلاڑیوںکے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی ۔

مزید : کھیل