پاکستان کا بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے میں دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف شدید احتجاج

پاکستان کا بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے میں دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کے ...
پاکستان کا بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے میں دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف شدید احتجاج

  

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کولکھے گئے مختلف خطوط میں بھی دیوار کی تعمیر پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔ پاکستان نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیاہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کولکھے گئے مختلف خطوط میں بھی دیوار کی تعمیر پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کوئی بھی فریق موجودہ جغرافیائی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا لیکن اس کے باوجود بھارت غیرقانونی طور پر دیوارتعمیر کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھا رہاہے۔

مزید : بین الاقوامی