برکینا فاسو میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل دیندیرے سمیت 13سیاسی رہنماﺅں کی جائیدادیں ضبط

برکینا فاسو میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل دیندیرے سمیت 13سیاسی ...
برکینا فاسو میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل دیندیرے سمیت 13سیاسی رہنماﺅں کی جائیدادیں ضبط

  

اوگاداگو(اے این این)برکینا فاسو میں حکومت کا تختہ پلٹنے والی فوج کے سربراہ جنرل گلبرٹ دیندیرے سمیت 13سیاسی رہنماﺅں کی جائیدادیں ضبط کرلی گئی ہیں۔ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے جنرل گلبرٹ دیندیرے کی املاک پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنرل کے کی املاک پر قبضے کے علاوہ دیگر 13افرادکے اثاثے بھی ضبط کرلیے گئے ہیںان میں چار سیاسی پارٹیوں کے رہنما بھی شامل ہیں جنہوں نے سابق صدر بلیسے کمپاﺅرے کےساتھ مل کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی ۔ سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد صدرکو عہدے سے دستبردار ہونا پڑا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی