ایران منیٰ حادثے پر سیاست چمکا نے سے باز رہے: سعودی وزیر خارجہ

ایران منیٰ حادثے پر سیاست چمکا نے سے باز رہے: سعودی وزیر خارجہ
ایران منیٰ حادثے پر سیاست چمکا نے سے باز رہے: سعودی وزیر خارجہ

  

نیویارک (اے این این) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حج سے متعلق انتظامات پر ایرانی تنقید کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے نے عادل الجبیر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ ایران سیاست چمکانے کے بجائے اس حقیقت کو ذہن میں رکھے کہ اس سانحے میں وہ لوگ شہید ہوئے ہیں جو ایک مقدس مذہبی فریضہ سرانجام دے رہے تھے۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم کسی بات پر پردہ پوشی نہیں کریں گے، اگر کسی سے کوئی غلطی ہوئی، اسے بھی سامنے لایا جائے گا اور اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ صحافیوں کو بتایا کہ ”یہ وقت سیاست چمکانے کے لئے مناسب نہیں ہے“۔ اپنے بیان کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ ایرانی قیادت اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے معاملے پر عقلمندی سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی“۔

مزید : بین الاقوامی