پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر بہت خوش ہوا: رمیز راجہ

پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر بہت خوش ہوا: رمیز راجہ
پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر بہت خوش ہوا: رمیز راجہ

  

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فیلڈنگ کے شعبے میں بہت کمزور تھی لیکن آج کے میچ میں فیلڈنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ یہ دباﺅ میں کیسا کھیلتے ہیں۔

رمیز راجہ نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اگر اسی طرح فیلڈنگ کے شعبے میں محنت کرتی رہی تو جلد ہی اس کا شمار بھی بہترین فیلڈنگ کرنے کی ٹیموں میں ہوگا۔

مزید : کھیل