پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عماد وسیم نے جیت یقینی بنادی ،مین آف دی میچ قرار

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عماد وسیم نے جیت یقینی بنادی ،مین آف دی میچ قرار
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عماد وسیم نے جیت یقینی بنادی ،مین آف دی میچ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے آل راﺅنڈر کھلاڑی عماد وسیم نے زمبابوے کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فتح کو یقینی بنا دیا ۔زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عماد وسیم نے4اوورز میں صرف 11سکور دے کر چار کھلاڑی آﺅٹ کیے جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ۔میچ میں زمبابوے کے کھلاڑی عماد وسیم کو ایک باﺅنڈری بھی نہیں مار سکے ۔زمبابوے مقررہ 20اوورز میں 137رنز کے تعاقب میں میدان میں آئی تو عماد وسیم نے آغاز میں ہی زمبابوے کے کھلاڑیوں کو لڑ کھڑانے پر مجبور کردیا اور سی جے چھیبا کو بغیر کسی رنزپر آﺅٹ کر دیا ۔ مسکازا 25سکور پر عماد وسیم کی گیند پر احمد مختار کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹے ۔عماد وسیم نے زمبابوے کے سکندر رضا کو 13رنز پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا اور ایس سی ولیمز بھی صرف 14رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھو ں شکار ہو گئے ۔عماد وسیم نے بیٹنگ میں بھی اپنی مختصر اننگ میں 12گیندوں پر 19رنز بنائے ۔مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کا کوئی اچھا اور کوئی برا دن ہوتا ہے آج میرا اچھا دن تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میچ میں پچ ”سلو“تھی جس سے سپن باولرز کو کافی مدد فائد ہ ملا۔میں نے کپتان اور کوچ کے بتا ئے طریقے سے وکٹ ٹو وکٹ باﺅلنگ ۔ایک سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ میرا کا م اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہے اس لیے کپتان جس نمبر پر بھی بھیجے گا میں پرفارم کروں گا ۔

مزید :

کھیل -