ایک ایسی غلیظ چیز جسے آپ شائد کوڑے میں پھینک دیتے، اس شخص نے 17 لاکھ میں بیچ دی

ایک ایسی غلیظ چیز جسے آپ شائد کوڑے میں پھینک دیتے، اس شخص نے 17 لاکھ میں بیچ دی
ایک ایسی غلیظ چیز جسے آپ شائد کوڑے میں پھینک دیتے، اس شخص نے 17 لاکھ میں بیچ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سمندر کنارے سیر کرتے لوگوں کو دلچسپ چیزیں تو ملتی ہی رہتی ہیں لیکن ایک برطانوی شہری کہ ساحل سمندر پر نہایت عجیب چیز مل گئی جس کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ وہیل مچھلی کی قے سے برآمد ہونے والا مادہ تھا، اور مزید حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ یہ بدبودار شے 11 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 17 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام بھی ہو گئی۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
نیوز سائٹ techinews کے مطابق میکلسفیلڈ قصبے سے تعلق رکھنے والا شہری ساحل سمندر پر اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ اسے ایک نرم اور لیسدار مادے کا بڑا سا ڈھیلا نظر آیا۔ پہلے تو وہ سمجھا کہ یہ کوئی خاص قسم کا پتھر ہے لیکن اس کی نرمی سے اندازہ ہوا کہ یہ کوئی اور چیز ہے۔ جب اس شخص نے مزید معلومات اکٹھی کیں تو پتا چلا کہ یہ وہیل مچھلی کی قے سے برآمد ہونے والا مادہ ہے جو اچھی قیمت پر فروخت بھی ہو سکتا ہے۔

وہ وقت جب صدام حسین نے اپنے خون سے قرآن پاک لکھوایا، ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ

اس شخص نے وہیل مچھلی کی قے کو انٹرنیٹ پر فروخت کے لئے پیش کیا اور 700 پاﺅنڈ سے شروع ہونے والی بولی جب 11 ہزار پاﺅنڈ پر پہنچ گئی تو اسے فروخت کر دیا۔ نیوز سائٹ کے مطابق خریدار کا تعلق فرانس سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -