فیس بک کے بانی نے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا، انتہائی اہم سہولت بالکل مفت

فیس بک کے بانی نے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا، انتہائی اہم ...
فیس بک کے بانی نے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا، انتہائی اہم سہولت بالکل مفت

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) جہاں ایک طرف دنیا بھر کی حکومتیں اور خصوصاً بڑے بڑے مغربی ممالک کی حکومتیں شامی پناہ گزینوں کی آہ و فریاد سننے کے لئے تیار نظر نہیں آتیں وہیں فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے ان مظلوموں تک زندگی کی ایک انتہائی بنیادی سہولت پہنچانے کے عزم کا اعلان کر دیا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

جریدے سپوتنک نیوز کے مطابق مارک زکر برگ نے اقوام متحدہ کے پرائیویٹ سیکٹر فورم سے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائیں گے تا کہ یہ پناہ گزین امدادی اداروں سے بہتر طریقے سے مدد حاصل کر سکیں اور اپنے خاندانوں سے بھی رابطہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دورمیں انٹرنیٹ صرف رابطے کا زریعہ نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بدلنے کا زریعہ بن چکاہے۔

داعش کی افغانستان میں موجودگی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

مارک زکر برگ اس سے پہلے ساری دنیا تک سستا انٹرنیٹ پہنچانے کے منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات پہلے ہی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اہم مطالبہ بھی کیا ہے کہ انٹرنیٹ کو دیگر بنیادی انسانی حقوق کی طرح ایک بنیادی انسانی حق قرار دے کر ساری دنیا کے انسانوں کی اس تک رسائی ضروری بنائی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس