سانحہ منٰی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد36ہوگئی،وزیراعظم کی ہدایت پر کال سینٹر قائْم

سانحہ منٰی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد36ہوگئی،وزیراعظم کی ہدایت پر کال ...
سانحہ منٰی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد36ہوگئی،وزیراعظم کی ہدایت پر کال سینٹر قائْم

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 36ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کوہدایت کی ہے کہ حادثے میں شہیداور زخمی ہونے والے حاجیوں کے لواحقین کو مطلوبہ معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ منٰی میں پاکستانی شہدا کی تعداد 36ہو گئی ہے اور حادثے کے نتیجے میں مزید شہادتوں کو خدشہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 36پاکستا نی زخمی ہیں جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بھی تصدیق کی ہے کہ منیٰ حادثے میں اب تک 36 پاکستانی افراد شہید ہوئے ہیں جن کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت کے بعد خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔پاکستان میں موجود افراد اپنے پیاروں کی معلومات جاننے کیلئے ٹول فری نمبر 042111725425 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم افراد معلومات کے حصول کیلئے  8001166622  پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں