پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں پان ، سگریٹ ، چھالیہ اور گٹکے پر پابندی عائد کردی

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں پان ، سگریٹ ، چھالیہ اور گٹکے پر پابندی عائد ...
پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں پان ، سگریٹ ، چھالیہ اور گٹکے پر پابندی عائد کردی

  



لاہور (دیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری، نجی کالجوں اور جامعات میں پان، سگریٹ کے بعد چھالیہ اور گٹکے کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کا اطلاق فوری کیا جائے گا جبکہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائزری کے نمائندوں نے وزیرتعلیم علی رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد نمائندوں کا کہنا تھا کہ فوری طور پر سرکاری اور پرائیویٹ اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں چھالیہ اور گٹکا فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی صحت پہلی ترجیح ہے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف ایکشن ہو گا۔ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، جن جامعات نے بغیر اجازت شعبوں کا آغاز کیا ہے ان کو فوری طور پر قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کتنی شادیاں کی ہیں ؟جواب ایسا کہ آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پہلے ہی سگریٹ ، پان ، چھالیہ اور گٹکے کی فروخت پر پہلے ہی پابندی ہے مگر اس کے باوجود یونیورسٹی میں طلبہ سرعام ان کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈرگ  اتھارٹی نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ تعلیمی اداروں کے اندر ان منشیات کا استعمال منع ہوگا یا صرف فروخت پر پابندی ہوگی؟

مزید : لاہور


loading...