شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے: خورشید شاہ

شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے: خورشید شاہ
شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی عمران خان کے خلاف سازش ہے اور شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں پان ، سگریٹ ، چھالیہ اور گٹکے پر پابندی عائد کردی

نجی ٹی وی چینل جیو نیو زسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اورہماری اکثریت ماننے کو تیارنہیں،ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا،آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔ تحریک انصاف کا بہاناکوئی اورایجنڈاکوئی اورہے،پی ٹی آئی کھل کر بات کرے۔ تحریک انصاف ہمیں بتائے کے اپوزیشن لیڈر بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ جن سے ووٹ مانگے جارہے ہیں،وہ بھی تحریک انصاف سے یہی سوال کررہے ہیں۔مجھے کوئی فکرنہیں جمہوری آدمی ہوں،عمران خان اپنی فکر کریں کیوں کہ شاہ محمودقریشی کی نظرمیری کرسی پرنہیں عمران خان پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اصل میں اپنے قائد کی جگہ لیناچاہتے ہیں،میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ کوئی بندہ اپنے پارٹی قائدکے ہوتے ہوئے بڑاعہداکیسے مانگ سکتاہے؟

مزید :

قومی -