مظفر گڑھ،سکول وین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،2 بچے آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق،متعدد زخمی

مظفر گڑھ،سکول وین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،2 بچے آگ لگنے سے جھلس کر جاں ...
مظفر گڑھ،سکول وین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،2 بچے آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات روڈ پر سکول وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے سے جھلس کر2بچے جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 بچے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق وین میں 20 سے 25 طالب علم سوار تھے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔