شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت مدعاعلیہان کوکو نوٹس جاری

   شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت مدعاعلیہان کوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے آل پاکستان پیرا میڈیکل ایسوس ایشن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شیخ زید ہسپتال کے تمام انتظامی اختیارات وفاق کو دے دیئے گئے،شیخ زید ہسپتال کا کنٹرول وفاق کو ملنے کے بعد فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے۔فنڈز جاری نہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں،وکیل کے مطابق عدالت نے شیخ زید ہسپتال میں غیر قانونی تقرریوں کے خلاف بھی حکم جاری کیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیخ زید ہسپتال کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -