محکمہ ماحولیات کو چڑیا گھر لاہور کاہاتھی منگوانے کیلئے این او سی جاری کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہورکے چڑیا گھر میں دو سال سے ہاتھی نہ رکھنے کے خلاف دائردرخواست پر محکمہ ماحولیات کو ہاتھی کی درآمد کے لئے تین روز میں این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی توایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ افریقی حکومت نے ہاتھی پاکستان بھجوانے کے لئے پرمٹ جاری کر دیا ہے،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت ہاتھی کی امپورٹ کا سرٹیفکیٹ کیوں جاری نہیں کر رہی؟عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہاتھی کی درآمد کے لئے3 روز میں این او سی جاری کرنے کا حکم د ے دیاہے۔