پٹھان خاندان کے ممبرز کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے خلاف دائردرخواست پررپورٹ 2 اکتوبر تک طلب

  پٹھان خاندان کے ممبرز کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے خلاف دائردرخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پٹھان خاندان کے ممبرز کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نادرا سے درخواست گزاروں کے متعلق مکمل رپورٹ 2 اکتوبر تک طلب کر لی ہے۔جسٹس شاہد وحید نے ملتان خان سمیت پٹھان خاندان کے دیگر ممبرز کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالتی حکم پر نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی نے مختصر جواب داخل کروا دیاہے جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار ملتان خان وغیرہ پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغانی شہری ہیں۔انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کے مطابق درخواست ملتان خان وغیرہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ملتان خان سمیت دیگر کی درخواست خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -