ایم ٹی آئی کے خلا فاحتجاج،ڈاکٹرزاور پیرا میڈکس نے سر جوڑ لئے

ایم ٹی آئی کے خلا فاحتجاج،ڈاکٹرزاور پیرا میڈکس نے سر جوڑ لئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل کی تنظیموں نے ایم ٹی آئی کے خلاف لمبے عرصے کے لئے احتجاج کرنے کی حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے آپس میں رابطے شروع کردئیے ہیں۔اس تحریک کی قیادت ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حامد بٹ کریں گے جنہوں نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے میڈیکل کی دیگر تنظمیون سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر حامد کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ ڈاکٹر اور مریض دشمن ہے ہم اس کے خاتمے کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے صلاح مشورے بھی جاری ہیں جلد ہی متفقہ تحریک کااعلان کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -