بڑی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی بے حسی کی بدترین مثال ہے: قاری زوار بہادر

  بڑی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی بے حسی کی بدترین مثال ہے: قاری زوار ...

  

لاہور(شہزاد ملک:تصاویر:زیشان منیر) جمعیت علماء پاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں اور مسلمانوں کے حق میں کبھی آواز نہیں اٹھائے گی یہ اسلام دشمن ادارہ ہے جس پر یہودونصاریٰ کا کنٹرول ہے، بڑی طاقتوں کا مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا بے حسی کی بدترین مثال ہے، امریکہ اسلحہ بیجنے کیلئے انڈیا پاکستان میں جنگ کروانا چاہتا ہے ڈونلڈٹرمپ منافقانہ کردار ادا کررہے ہیں،کشمیر کی آزادی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ان خیالات کااظہار انہوں نے ”پاکستان فورم“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیاماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،اگر پاکستانی اور مسلم حکمران اس سے قبل مسئلہ کشمیر پر کوئی کردار ادا کرتے تو آج مظلوم کشمیری ہندوستان کے ظلم و ستم سے آزادی حاصل کرچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی آزادی اور حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور وہاں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کرناچاہتا ہے مگر پاکستانی قوم جاگ رہی ہے اس کو ایسا کرنے سے روکنے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج، حکومت اور عوم آخری حد تک جائیں گے۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ناموس رسالت کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اُٹھانے کے بیان پر کہا کہ اس سے مسلمانان پاکستان نے خوشی کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم عمران خان امریکہ میں اقوام عالم کو ناموس رسالت کا مسئلہ جس طرح سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں یہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کے مرد آہن طیب اردگان، ملائشیا کے عظیم رہنماء وزیر اعظم مہاتر محمدکی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلم رہنماؤں کا پاکستان کے ساتھ مل کرحضور اکرمؐ کی محبت کو عام کرنے اور مغرب کو جواب دینے کے لئے مشترکہ انگریزی ٹی وی چینل کے قیام کا خیر مقدم انتہائی خوش آئندہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جب اسلام کے لئے دھرنا دیں گے تو ہم ان کے ساتھ ہونگے۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے حالیہ زلزلہ سے آزاد کشمیر کے علاقوں میں تباہی پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -